راولپنڈی (آن لائن) پھوپھی زاد نے غیرت کے نام پر 16 سالہ لڑکی کوفائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم کوگرفتار کرلیا۔ گجر خان پولیس کے مطابق جمعرات کو افطاری سے قبل ڈھوک حیات علی میں 16 سالہ مریم کو اس کے کزن عدنان عرف دانی نے غیرت کے نام پر قتل کیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ مریم کچھ دن قبل عرفان حیدر نامی نوجوان کے ساتھ گھر سے فرار ہوگئی تھی تاہم 3 دن قبل نوجوان عرفان حیدر کے گھر والوں نے لڑکی کے کم عمر ہونے کی وجہ سے اسے گھر واپس چھوڑ کر شادی کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ محلہ دار کا کہنا تھا کہ مقتولہ اکثر بازار سے چیزیں لینے جاتی تھی اور اس دوران اس کی دوستی رکشہ ڈرائیور عرفان حیدر سے ہوئی، بات جب شادی تک پہنچی تو وہ رکشہ ڈرائیور کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی تھی۔
راولپنڈی: غیرت کے نام پر 16 سالہ لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا
Jun 03, 2018