لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعید رفیق نے کہا ہے کہ جتنا نقصان سیاست کو عمران خان کے بچگانہ رویئے نے پہنچایا کسی نے نہیں پہنچایا دھرنے سے ہمارے دو سال ہر بار کئے گئے نالائقوں تم تو ڈینگی کا مقابلہ نہ کر سکے مچھر سے ڈر کر بھاگ گئے ایک ارب درخت لگانے کے وعدے کئے درختوں نے ایک ارب سلیمانی ٹوپی پہنی ہے جو نظر نہیں آتے نواز شریف کے خلاف فیصلے سے ملک کو نقصان ہوا فائدہ نہیں عمران خان نلکا لگاکر کہتے ہیں ڈیم بنا دیا پہلی بار جمہوریت نے دوسری مدت پوری کی سازشیں اور دھرنے نہ دیئے جاتے تو ملک مزید ترقی کرتا نواز شریف کو جس طرح حکومت سے نکالا گیا قابل قبول نہیں عوام ووٹ کارکردگی کی بنائد پر دیں گے دھرنے دینے والوں کو الیکشن میں ناکامی ہو گی ایک دوسرے پر الزامات لگانے اور چور چور کی دھول اڑانے سے ملک آگے نہیں جائے گا میرے حلقے کے تین ٹکڑے کر دیئے گئے۔