لاہور(نوائے وقت نیوز)مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ ہمیں امید ہے کہ انتخابات بروقت ہوں گے، عوام بھی تیار نظر آتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا نگران حکومت کی سب سے بڑی ذمے داری انتخابات کا بروقت انعقاد ہے جبکہ نگران وزیراعلیٰ کے معاملے پر پی ٹی آئی نے مضحکہ خیز طرز عمل اختیار کیا۔ عمران خان اور ان کے حواریوں میں سے شاید کسی نے بھی آئین نہیں پڑھا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن)کی 5 سالہ کارکردگی پر بات ہوئی جب کہ اس دوران عام انتخابات سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔سابق وزیر اطلاعات نے کہا مسلم لیگ (ن) کا بیانیہ ووٹ کو عزت دو ہے، ہم نے ووٹ اور ووٹر کو عزت دی۔
نگران وزیراعلیٰ پر پی ٹی آئی نے مضحکہ خیز طرزعمل اختیار کیا: مریم اورنگزیب
Jun 03, 2018