اورنج لائن میٹرو ٹرین کیلئے بنائی سپیشل کمیٹی کے چیئرمین کا دورہ، تعمیراتی کام چیک کیا

لاہور (سپیشل رپورٹر) سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ کے لئے بنائی گئی سپیشل کمیٹی آف ایکسپرٹس کے چیئرمین جسٹس (ر)سید زاہد حسین نے گزشتہ روز جی پی او چوک‘ سپر یم کورٹ لاہور رجسٹری‘ شاہ چراغ بلڈنگ‘سینٹ اینڈریوز چرچ اور بابا موج دریا کے مزار کے احاطے کا دورہ کیا ‘ علاقے میں جاری سڑکوں کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور ایل ڈی اے افسران کو ضروری ہدایات دیں۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر حماد الحسن ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اسد اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ جسٹس (ر)سید زاہد حسین نے ہدایت کی کہ کسی بھی قسم کے حادثے سے بچنے کے لئے سپریم کورٹ رجسٹری کی بیرونی دیوار اور فٹ پاتھ کے درمیان گرین بیلٹ کیلئے مختص جگہ جس کی سطح فٹ پاتھ سے نیچے ہے‘ اس پر مٹی ڈال کر اسکی سطح فٹ پاتھ کے برابر کی جائے۔ کمیٹی چیئر مین نے ایل ڈی اے کو ہدایت کی کام تیزی سے جاری رکھا جائے اور اسے جلد مکمل کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...