انتخابات میں التوا ملک کو بحران کی طرف دھکیل دے گا: احسن اقبال

لاہور (این این آئی) سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ انتخابات بروقت ہونے چاہئیںاور التوا ء پاکستان کو بحران کی طرف دھکیل دے گا، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کاغذات نامزدگی کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کر رہے ہیں۔ ماڈل ٹائون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ہائیکورٹ کی جانب سے جن کاغذات نامزدگی کو تبدیل کرنے کا کہا ہے ان پر سینٹ انتخابات ہو چکے ہیں جبکہ اب عام انتخابات کا شیڈول بھی جاری ہو چکا ہے ۔ اس عمل سے انتخابی عمل میں تعطل کا دروازہ کھلے گا۔ انہوںنے کہا کہ عدالت نے جسے کالعدم قرار دیا ہے اس پر پارلیمنٹ نے قانون سازی کی تھی، ہمیں فیصلہ کرنا ہو گا کہ کیا پارلیمنٹ قوانین نہیں بنا سکتی اور پارلیمنٹ کا قوانین بنانے کا حق سلب کر لیا گیا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ انتخابی عمل میں تاخیر سے ہماری معیشت بحران کا شکار ہو سکتی ہے اور اس طرح سرمایہ کار رک جاتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...