حنیف عباسی و دیگر کے خلاف ایفیڈرین کوٹہ کیس کی سماعت 30 جون تک ملتوی

Jun 03, 2018

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج سردار محمد اکرم خان نے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے محمد حنیف عباسی و دیگر کے خلاف ایفیڈرین کوٹہ کیس کی سماعت کی دوران سماعت تمام ملزمان عدالت میں موجود تھے حنیف عباسی کی جانب سے دائر اثاثہ جات منجمد کرنے کے خلاف دائر درخواست پر اے این ایف کو نوٹس جاری کردیا گیا اے این ایف کو اثاثہ جات منجمد کرنے کا تفصیلی جواب سات جون تک جمع کرانے کا حکم دیا جبکہ ایفڈرین کوٹہ کیس کی مزید سماعت30 جون تک ملتوی کردی گئی ۔

مزیدخبریں