چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کاجناح ہسپتال کا دورہ ،مریضوں کو دی جانےوالی سہولیات کا جائزہ لیا

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مختلف کیسز کی سماعت کے بعد جناح ہسپتال کا دورہ کیا اورمریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے جناح ہسپتال ایمر جنسی کے آپریشن تھیٹر ، نیورو سرجری وارڈ اور بچوں کی ایمرجنسی کا جائزہ لیا اور ایک بیڈ پر 4،4بچوں کو رکھنے پر برہمی کااظہار کیا۔اس موقع پر جناح ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عاصم حمید ، پرنسپل پروفیسر ضیا ءارشد ، چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر)زاہد سعید ، سیکرٹری ہیلتھ نجم احمد ، سی سی پی او لاہور امین وینس بھی موجود تھے۔ چیف جسٹس کے جناح ہسپتال کے دور ہ کے موقع پر اچانک اے سی بند ہوگئے جبکہ پیرا میڈیکل سٹاف نے بھی چیف جسٹس کو اپنی فریا سنائی اور کہاکہ انہیں الاﺅنس نہیں دیا جارہا ہے ہمیں انصاف چاہیے۔ چیف جسٹس آف پاکستان کے جناح ہسپتال کے دورہ کے موقع پر سکیورٹی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن