’’نیشنل کیریکٹر کی موت اور دو کوڑ کی سیاست‘‘

جب سے مسلم لیگ ن اور زرداری کی پیپلز پارٹی نے جنم لیا ہے یہ ملک معاشی اور سیاسی لحاظ سے ڈوبتا ہی چلا گیا ہے۔ آجکل عمران خان اور اس کی PTI حکومت قرضوںمیں ڈوبے ملک کو نکالنے کی کوشش کر رہی ہے۔ مگر چاروں طرف مہنگائی کاعالم ہے سرحدوں پر ہر روز ہماری فوج پر حملے ہوتے ہیں۔ موجودہ حکومت کو چاہئے کہ افغانستان کو کنٹرول میں لانے کی کوشش کرے جو امریکہ کی پالیسی پر گامزن ہے۔ جس کا تدارک ابھی سے کرنا ہو گا۔ یہ نام نہاد نئی سیاتی قیادت جو اربوں کروڑوں روپوں کے سائے تلے سیاست چمکانے نکل پڑے ہیں قوم کو کیا دینگے؟ ان سے کسی بھلائی کی اُمیدیں نہ رکھیں۔ کئی سالوں سے دیکھ لیا ہے کہ یہ کاریگر سیاستدان حکومت سجا کر بہت کچھ لے کر جاتے ہیں اور عوام کو کچھ بھی دے کر نہیں جاتے اور نعرے پاکستان کے لگاتے ہیں۔ شہباز شریف کئی بار کہہ چکا ہے کہ عمران خان جھوٹ بولتا ہے۔ عمران نیازی جھوٹا ہے۔ شہباز صاحب ہم آپ کی بات مانتے ہیں کہ عمران خان جھوٹ بولتا ہے لہٰذا آپ تو سچ بولیں۔ ایک دفعہ تو شہباز صاحب سچ بول کر قوم کو اربوں روپوں کا حساب بتا دیں۔ سابقہ صدر آصف زرداری کے خلاف آپ جو بول بولا کرتے تھے وہ بول ایک بھی آپ کے کردار نے ثابت کر کے نہیں دکھایا۔ ایم ایم عالم روڈ پر پچیس مزلہ عمارت کا مالک کون ہے ا ور وہ ملک چھوڑ کرکیوں بھاگ گیا ہے۔ (اختر مرزا، ظفر علی روڈ گلبرگ لاہور)

ای پیپر دی نیشن