تھیلے سیمیا سے بچائو کیلئے آگاہی بڑھانے کی ضرورت ہے:چیف سیکرٹری

لاہور (نیوز رپورٹر)چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر نے کہا ہے کہ تھیلے سیمیاجیسے مہلک مرض پر قابو پانے کیلئے شعور و آگاہی بڑھانے کی ضرورت ہے۔تھیلے سیمیا اور ہیموفیلیا میں مبتلا مریضوں کو خون کے عطیات اور مالی امداد فراہم کرنے والے دین اور دنیا دونوں کما رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندس فائونڈیشن کی جانب سے مریض بچوںکے اعزاز میں افطار ڈنر میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے دوران کیا۔ چیف سیکرٹری نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ مریض بچوں کی عیادت کی اور اُن میں تحائف بھی تقسیم کیے۔انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ادارے لائق ستائش کام کررہے ہیں،حکومت سندس فاؤنڈیشن جیسے اچھی شہرت کے حامل رفاہی اداروں کی معاونت سے فلاحی پروگراموں کو آگے بڑھا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن