ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے وزیر توانائی،صنعت و قدرتی وسائل انجینئر خالد الفالح نے ملک کے جنوبی علاقوں میں فنی خرابی کے باعث بجلی کے عارضی تعطل پر ذاتی طورپر عوام سے معذرت کرلی ،مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹویٹر پرایک ٹویٹ میں انجینئر الفالح نے کہا کہ فنی خرابی کے باعث ملک کے جنوبی علاقوں میں کچھ دیر بجلی کا بریک ڈائون ہوا جس پر وہ عوام علاقہ سے معذرت کرتے ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ میں اور میری پوری ٹیم نے ہنگامی بنیادوں پرمتاثرہ علاقوں میںبجلی کی بحالی کے لیے کوششیں کیں۔ متاثرہ علاقوں میں زیادہ تر کو بجلی کی سپلائی بحال کردی گئی ہے جب باقی کچھ علاقوں کو بھی جلد ازجلد بجلی بحال کردی جائے گی۔سعودی وزیر نے کہا کہ بجلی بریک ڈائون کے اور اس کی بحالی میں تاخیرکے اسباب کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ غفلت برتنے والے حکام کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
فنی خرابی کے باعث بجلی کے عارضی تعطل پرسعودی وزیر کی عوام سے معذرت
Jun 03, 2019