فلسطینی نژاد نجیب ابوکیلہ نے سلواڈور کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا

سان سلواڈور(این این آئی)وسطی امریکا کے ملک ال سلواڈور میں چند ہفتے قبل ہونیوالے صدارتی انتخابات میں ایک فلسطینی نژاد شہری نجیب ابو کیلہ نے کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنے عہدے کا باقاعدہ حلف اٹھا لیا ہے۔ چند ہفتے پیشتر ال سلواڈور میں صدارتی انتخابات کا انعقاد ہوا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انتخابی نتائج فلسطینی نڑاد سیاسی اور کاروباری شخصیت نجیب ابو کیلہ کی واضح جیت کا پیغام لے کرآئے۔ گذشتہ روز انہوںنے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب سے خطاب میں انہوںنے کہا کہ ہمارا ملک بیمار چھوٹے بچے کی مانند ہے اور ہم سب کو اس کی دیکھ بحال کرنی ہے۔فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر بیت اللحم سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ نجیب نے ال سلواڈور کے دارالحکومت سان سلواڈور میں آنکھ کھولی۔ ان کے فلسطینی والد دو سال قبل اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں جب کہ ال سلواڈور سے تعلق رکھنے والی والدہ ابھی حیات ہیں۔ ابو کیلہ سنہ 1992ء کو ختم ہونیوالی خانہ جنگی کے بعد ملک کے چھٹے منتخب صدر ہیں۔ال سلواڈور کے نئے صدر کے والد کا نام ڈاکٹر ارماندو (احمد) ابو ییلہ قطان ہے۔ وہ ایک کامیاب کاروباری شخصیت ہونے کے علاوہ امام ال سلواڈور کے خطاب سے جانے جاتے تھے۔ انہوں نے اپنی لگائی ہوئی ٹیکسٹائل مل کے نزدیک ایک مسجد بنوائی اور وہ اس کے امام تھے۔سلواڈور میں غربت عام ہے جس کے باعث لوگ محنت مزدوری کے لیے دوسرے ملکوں کی طرف ھجرت کرتے ہیں۔ گذشتہ برس اکتوبر کے بعد غربت اور بے روزگاری کی لہر کے باعث تین ہزار سلواڈوری امریکا نقل مکانی کرگئے۔نو منتخب صدر ابو کیلہ نے بدعنوانی اور رشوت ستانی کے خلاف اپنی بھرپور مہم کے سبب شہرت پائی۔ اس طرح ان کی جیت سے کئی دہائیوں تک جاری ملک کی دو بڑی جماعتوں کے درمیان اقتدار کے تبادلے کا سلسلہ اختتام پذیر ہو گیا۔انتخابات سے قبل ہی یہ بات کہی جا رہی تھی کہ ریاستی اداروں کے حوالے سے عدم اطمینان نے 65 لاکھ آبادی والے ملک کے ووٹروں کو روایتی جماعتوں کا متبادل لانے کے لیے سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔ ال سلواڈور میں 1.5 لاکھ کے قریب عرب نڑاد بستے ہیں۔ ان میں نصف کے قریب فلسطینی ہیں جب کہ بقیہ لبنانی اور شامی ہیں۔ابو کیلہ کے سب سے بڑے حریفصدارتی انتخاب کی دوڑ میں دوسرے نمبر پر رہے۔ ابو کیلہ صدارتی انتخابات میں 53.7 فیصد ووٹ حاصل کر کے ملک کے اعلی ترین منصب تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔

ای پیپر دی نیشن