سعودی شہزادے کے روپ میں لوگوں کو لوٹنے والے کولمبین نوسرباز کو18 سال قید

واشنگٹن (این این آئی) امریکاکی ایک عدالت نے کولمبیا کے ایک نوسرباز کو سعودی شہزادے کا روپ دھار کر لوگوں کو لوٹنے اور ان کیساتھ فراڈ کرکے کروڑوںڈالر جمع کرنیکے الزام میں 18 سال چھ ماہ قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق 48سالہ کولمبی نوسرباز کا اصل نام انتھونی ہے مگر وہ امریکا میں شہزادہ سلطان بن خالد آل سعود اور کبھی عمر آل سعود کے جعلی ناموں کے ذریعے لوگوں سے فراڈ اور دھوکے کرتا رہا۔ خود ملزم کو بھی شاید اندازہ نہیں کہ وہ پچھلے کئی سال سے اب تک کتنے لوگوں کوالوبنا چکا ہے۔انتھونی گینیاک کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میںپیدا ہوا مگراس کے والدین نے 1977 میں اس وقت امریکی شہریت اختیار کرلی جب گینیاک کی عمر بہت کم تھی۔ اسے امریکی پولیس نے 2017 کو سفارتی نمبرپلیٹ والی ایک لکژری کار چلاتے ہوئے حراست میں لیا تھا۔ وہ زیادہ تر مہنگی گاڑیاں انٹرنیٹ پر ای بے کی ویب سائیٹ سے خرید کرتا۔

ای پیپر دی نیشن