ڈاکو پولٹری فارم مالک کو رسوں سے باندھ کر لاکھوں روپے مالیت کی مرغیاں لے گئے

فیروزوالہ ( نامہ نگار )ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوئوں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے زیورات ، نقدی اور دیگرقیمتی سامان سے محروم کر دیا ،چک نمبر22کے قریب ڈاکوئوں نے ایک پولڑی فارم میں داخل ہو کر اس مالک ظفر اقبال کو رسوں سے باندھ کر لاکھوں روپے مالیت کی مرغیاں ، موٹر سائیکل ،نقدی اور دیگرسامان لوٹ کر لے گئے،تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ میں نامعلوم افرادنے خالد کی کار چوری کرلی ، شرقپور کے قریب ڈاکوئوں نے ناکہ لگا کر متعدد افرا د کو روک کر لو ٹ لیا، نقدی اور موبائل چھین کر لے گئے،ڈاکوئوں نے جی ٹی روڈ کالا شاہ کاکو کے قریب موٹر سائیکل سوار کو روک کر لوٹ لیا،نقدی اور موبائل چھین کر لے گئے،ڈاکوئوں نے مریدکے میں دوکان دار کو لوٹ لیا،نقدی اور موبائل چھین کر لے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...