لاہور (پ ر) ممتاز کاروباری ادارے یونائیٹڈ انٹرنیشنل گروپ نے اپنے ممبر اداروں یونائٹیڈ انشورنس کمپنی لمیٹڈایس پی آئی انشورنس کمپنی لمیٹڈ، یونائٹیڈ ٹریک سسٹم اور اپنابنک لمیٹڈکی جانب سے ایک گرینڈ افطار ڈنر کا کا انعقاد کیا جس میں یونائٹیڈ انٹرنیشنل گروپ کے چیئرمین میاں شاہد، ڈائریکٹر میاں کاشف سمیت قومی بینکوں کے نمائندوں ،ممتاز کاروباری اداروں کے سربراہان اور یونائٹیڈ گروپ کے ممبر اداروں کے اعلیٰ انتظامی افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر یونائٹیڈ انٹرنیشنل گروپ کے چیئرمین میاں شاہد نے کاروباری افراد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ابتر ہوتی معاشی صورتحال کو بہتر کرنے کے لئے ضروری ہے کہ حکومت اور اس کے تمام ادارے کاروبار کے لئے موافق ماحول پیدا کریں۔ اگر مقامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا تبھی معاشی صورتحال بہتری کی جانب جائے گی خوف کی فضاء کبھی بھی کاروبار کے لئے مفید نہیں ہوتی حکومت کاروباری اداروں کی گارڈین بنے تاکہ سب ملک کر ملک کی ترقی کے لئے کردار ادا کرسکیں۔
یونائیٹڈ انٹرنیشنل گروپ کا افطار ڈنر بینکرز ،کاروباری افراد اور اعلیٰ سٹاف کی شرکت
Jun 03, 2019