مکہ (اے پی پی) مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے انتظامی امور سے متعلق جنرل پریذیڈنسی کے محکمہ صفائی اور قالین نے اعلیٰ کارکردگی کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے جس میں 27 رمضان المبارک کی شب تقریباً 20 لاکھ عبادت گذاروں کی موجودگی میں صرف نو منٹ میں مطاف کا صحن مکمل طور پر صاف کیا جس کے بعد مطاف کو 80 لیٹرعود اور مشک گلاب سے دھونی دے کر معطر کیا گیا۔