پاکستان امریکی پراپیگنڈا وار فیئر کے نشانے پر‘ مخالفانہ بیانیہ کو فروغ دینے میں پیش پیش

Jun 03, 2019

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) امریکی میڈیا پاکستان کے خلاف زہریلا پراپیگنڈا کر رہا ہے۔ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ ایران کے خلاف زہر افشانی پر بھی بھاری رقوم صرف کرتا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکہ کی جانب سے پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا کا بطور ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے، وائس آف امریکہ پاکستان کا منفی تاثر اجاگر کرنے میں پیش پیش ہے لیکن کشمیر اور فلسطین میں مظالم سے چشم پوشی اختیار کیے ہوئے ہے۔ غیر ملکی جریدے گارڈین کے امریکی وار فیئر پراپیگنڈا اور دہرے معیار سے متعلق ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔وائس آف امریکا کے ساؤتھ ایشین ڈیسک کا افغانی نژاد امریکی انچارج بھی پاکستان کیخلاف سازش کا حصہ ہے۔ وی او اے کی پشتو، دری اور اردو سروس کو مذموم مقاصد حاصل کرنے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔چھ ماہ میں سب سے زیادہ خبریں پاکستان کیخلاف آئیں۔ امریکی میڈیا آزادی اظہار رائے کی آڑ میں پاکستان مخالف بیانیہ کو فروغ دینے میں مصروف ہے۔گارڈین کے مطابق امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ ایران کیخلاف پراپیگنڈا کیلئے بھاری فنڈنگ کرتا رہا۔ امریکہ نے بھانڈا پھوٹنے پر ایران ڈس انفارمیشن پروگرام کی فنڈنگ روک دی۔

مزیدخبریں