کرتارپور راہداری پر 800 میٹر طویل پل مکمل‘ بیرونی دیواروں کی تعمیر شروع

شکرگڑھ (نامہ نگار)کرتار پور راہداری منصوبہ پر کام تیز رفتاری سے جاری.دریائے راوی پر 800 میٹر طویل پل مکمل.ساڑھے چار کلومیٹر راہداری کا 95 فیصد کام بھی مکمل. گورودوارہ کی بیرونی دیوار کی تعمیر شروع،سکیورٹی فینس پر بھی کام جاری ،تفصیلات کے مطابق کرتار پور راہداری منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز بنا دیا گیا ہے ،سب سے اہم اور مشکل کام دریائے راوی پر 800 میٹر طویل پل 100 فیصد مکمل ہو گیا ہے تعمیراتی کمپنی اور پاکستانی حکام کی انتھک محنت نے برسات،سیلاب اور بھارت کی جانب سے بار بار دریائے راوی میں پانی چھوڑے جانے کے باوجود اسے مکمل کیا ہے. اب پل کی فنشنگ کا کام جاری ہے.جبکہ ساڑھے چار کلومیٹر مین کوریڈور کا 95 فیصد کام مکمل کر دیا گیا ہے جسے عید کے فوری بعد 100 فیصد مکمل کر لیا جائے گااسی طرح مہمان خانہ. دیوان استھان. بارہ دری تالاب کی چھتیں ڈال دی گئی ہی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...