جنوبی افریقن سپنر عمران طاہر نے ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سنچری مکمل کر لی

Jun 03, 2019

لاہور(سپورٹس ڈیسک )مایہ ناز جنوبی افریقن سپنر عمران طاہر نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچز کی سنچری مکمل کر لی، انہوں نے گزشتہ روز آئی سی سی ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں شرکت کے ساتھ یہ اعزاز حاصل کیا، وہ 100 میچز کھیلنے والے 24ویں جنوبی افریقن کھلاڑی بن گئے ہیں۔عمران طاہر نی2011 میں ایک روزہ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور 8 سالہ کیریئر کے دوران انہوں نے 100 میچز مکمل کئے، انہوں نے 160 سے زائد وکٹیں لے رکھی ہیں۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے زیادہ ایک روزہ میچز کھیلنے کا اعزاز جیک کیلس کو حاصل ہے جنہوں نے 323 میچز کھیل رکھے ہیں۔

مزیدخبریں