پنجاب جے کے اے کراٹے ایسوسی ایشن کی کوئی حیثیت نہیں:مزمل احمد

لاہور(سپورٹس رپورٹر) جاپان کراٹے ایسوسی ایشن پاکستان کا کہنا ہے کہ پنجاب جے کے اے کراٹے ایسوسی ایشن کے نام نے بننے والی ایسوسی ایشن کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ پاکستان کراٹے فیڈریشن نے جن پانچ افراد پر پابندی عائد کر رکھی ہے انہوں نے پنجاب جے کے اے کراٹے ایسوسی ایشن کے نام سے جعلی باڈی بنا لی ہے جس کا جاپان کراٹے ایسوسی ایشن پنجاب پاکستان اور ورلڈ باڈی کے ساتھ کوئی الحاق نہیں ہے۔ پاکستان میں جاپان کراٹے ایسوسی ایشن پنجاب پاکستان کے نمائندے مزمل احمد 2014ء سے اس کھیل کی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ مزمل احمد کا کہنا تھا کہ اس سلسلہ میں تمام کراٹے کھلاڑیوں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ جعلی باڈی کے جھانسے میں نہ آ جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کراٹے فیڈریشن نے غضنفر علی، الطاف حسین خان، ساویل فیاض، نعمان گوندل اور سلمان حسین پانچ افراد پر پابندی عائد کر رکھی ہے ان افراد نے جعلی پنجاب جے کے اے کراٹے ایسوسی ایشن کے نام سے تنظیم بنا لی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جاپان کراٹے ایسوسی ایشن پاکستان کے سربراہ اس وقت ذوالفقار علی ہیں ان کی منظوری کے بغیر کوئی کھلاڑی بین الاقوامی ایونٹ میں شرکت نہیں کر سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...