اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف نے چاروں صوبوں اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت تمام تنظیمیں توڑ دی گئی ہیں جن میں سٹرکچر ، ونگز ، اور ماتحت ادارے بھی ختم ہوگئے ہیں اور ان کے تمام عہدیدار فارغ کردئے گئے تاہم چیئرمین عمران خان ، چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی ، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ،سیکرٹری جنرل ارشد داد ، سیکرٹری فنانس سردار اظہر طارق خان ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ اور سیکرٹری او آئی سی ڈاکٹر عبداللہ ریئر اپنے عہدوں پر برقرار رہیں گے چاروں صوبوں ، اسلام آباد ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی تمام تنظیمیں توڑنے کے حوالے سے سیکرٹری جنرل ارشد داد نے اتوار2 جون کو نوٹیفکیشن NO ; CS / SG / 21 / 19 جاری کردیا ۔
تحریک انصاف کی ملک بھر میں پارٹی تنظمیں تحلیل، چیئرمین، سیکرٹری جنرل، چیف آرگنائزر برقرار
Jun 03, 2019