بھارت سے تعلقات میں برف پگھلنے کے اشارے مل رہے ہیں: شاہ محمود

ملتان (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اشارے مل رہے ہیں کہ پاکستان بھارت تعلقات میں برف پگھلے گی۔ مودی سرکاری کی نئی کابینہ کے ساتھ بات چیت آگے بڑھنے کی امید ہے۔ پاکستان کو ایران اور سعودی عرب کے تعلقات پر تشویش ہے۔ او آئی سی اجلاس میں مسلم ممالک کے وزراء خارجہ موجود تھے۔ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کیلئے مسئلہ فلسطین کا حل ناگزیر ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے حالات پہلے سے زیادہ پیچیدہ ہوگئے۔ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بڑھتی جارہی ہیں۔ او آئی سی اجلاس میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر توجہ دلائی۔ او آئی سی اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر بھی بات ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان کی مصر کے صدر سے ملاقات ہوئی۔ پاکستان کے مصر کے ساتھ تعلقات مضبوط ہوں گے۔ خلیجی ریاستوں کے ساتھ پاکستان کے بہت اچھے تعلقات ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...