کوئٹہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

Jun 03, 2019

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ کے علاقے گوہر آباد میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق وین کو نشانہ بنایا گیا تاہم آزاد ذرائع سے تصدیق نہ ہو سکی۔ دہشت گرد واقعہ کے بعد فرار ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کو پکڑنے کیلئے سرچ آپریشن کیا ہے۔

مزیدخبریں