دریا خان: گورنمنٹ ڈگری کالج کے مالی کے اکائونٹ سے 2 کروڑ 83 لاکھ کی ٹرانزکشن

دریا خان (نامہ نگار)دیہاڑی دار طبقہ کے بے نامی بینک اکاؤنٹ شہرت کے بعددرجہ چہارم کا ملازم تین سال بعد ایف بی آر کے ریڈار پر شوگر ملز مافیا کی ملی بھگت کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن شناختی کارڈ نمبر کے ذریعہ سے ہونے کا انکشاف تین سالوں بعدایف بی آربھی جاگ اٹھی مالی کو ٹیکس جمع کروانے کا نو ٹس جا ری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گز شتہ روز ایف بھی آ ر کی طر ف سے گورنمنٹ ڈگری کالج دریا خان کے مالی عاشق حسین کو 2کروڑ 83لا کھ روپے سے زائد کی ٹر انز کیشن کر نے پر ٹیکس جمع کروا نے کا نو ٹس جا ری کر دیا عاشق حسین نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے بتا یا کہ میں گورنمٹ ڈگر ی کا لج دریا خان میں مالی کے طور پر ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہوں غربت کے ہاتھوں مجبور ہو کرفلیکسی لو ن اور ایڈوانس تنخواہیں نکلوا کر دو عام سادہ کمروں پر مشتمل گھر تعمیر کیا ایف بی آر کی طر ف سے ٹیکس عدم ادائیگی کے نوٹس نے مجھے زندہ درگور کردیا ہے ایف بی آر کی جانب سوا 3کروڑ روپے کی ٹرانزکیشن میں نے کی ہے جبکہ اتنی بڑی ٹرانزیکشن میرے علم میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر نوٹس کے مطابق العز شوگر ملزکی طرف میرے شناختی کارڈ نمبر کے ذریعہ سے اتنی بھاری رقم کی منتقلی ہوئی اس جعل سازی میں ملوث پسِ پردہ تمام کرداروں کو بے نقاب کرتے ہوئے قانونی کارروائی عمل میں لاکر مجھے ذہنی کوفت سے نکالا جائے۔

ای پیپر دی نیشن