پاکستان کودوسرے میچ میں پوری طاقت کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا

Jun 03, 2019

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق ٹیسٹ کرکٹرز کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کو ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں پوری طاقت کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا، ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ہونے والی شکست کو بھول جائیں، کھلاڑی اپنے لیے نہیں پاکستان کے لیے کھیلے تو کوئی ٹیم اینہیں شکست نہیں دے سکتی ہے۔ سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس کا کہنا تھا کہ تجربات کا وقت نہیں ہے، انگلینڈ کے خلاف ٹیم کمبی نیشن وکٹ کو مدنظر رکھ کر بنایا جائے۔ کرکٹ میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، حارث سہیل پہلے میچ میں ہی ڈر گیا ہے اس کی جگہ آصف علی کو شامل کیا جائے اس نے انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جس کا ٹیم کو فائدہ ہوگا۔ شعیب ملک کی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی ہے، عماد وسیم اور شاداب خان انگلینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان ٹیم کو کامیابی دلا سکتے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں ہونے والی شکست کوئی اہمیت نہیں رکھتی ہے۔ پروفیشنل کرکٹرز ہیں انہیں اندازہ ہے کہ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کی اہمیت کیاس ہے۔ سابق کپتان عامر سہیل کا کہنا تھا کہ پانچ فرنٹ لائن باولرز کے ساتھ انگلنیڈ کے خلاف میدان میں اترنا ہوگا، کھلاڑی پاکستان کے لیے نہ کھیلیں اگر وہ اپنے لیے کھیلیں گے تو ان میں پایا جانے والا ڈر انہیں آوٹ کر دے گا۔ جیت محنت سے ملتی ہے کھلاڑیوں کو چاہیے کہ وہ محنت کریں کامیابی ان کا مقدر بنے گی۔ انگلینڈ سے پانچ میچوں کی سیریز ہارے گئے تھے سیریز اور ورلڈ کپ کے میچز میں فرق ہوتا ہے۔ ایک دو تبدیلیوں سے ٹیم کا کمبی نیشن اچھا بن سکتا ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر اکرم رضا کا کہنا تھا کہ فائنل الیون کو سوچ سمجھ کر بنانا ہوگا۔

مزیدخبریں