وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدارکاگندم خریداری مہم کی کامیابی پرکاشتکاروں سے اظہار تشکر

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے گندم خریداری مہم کی کامیابی پر کاشتکاروں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ساڑھے 32لاکھ ٹن گندم کے عوض 106ارب روپے کی فوری ادائیگی کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطا بق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے 8لاکھ 21ہزار کاشتکاروں کو شکریہ کے ایس ایم ایس کئے گئے ہیں۔ایس ایم ایس میں وزیراعلی پنجاب نے کہا ہے کہ میں پنجاب حکومت کی گندم خریداری مہم کی پذیرائی پر کاشتکاروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں،گندم خریداری مہم دو ہزار انیس کے دوران کسانوں کو پہلی بار ان کی محنت کاپورا معاوضہ ملا ہے۔عثمان بزدار نے مزید کہا کہ سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر تمام کاشتکاروں کو بلا تخصیص باردانہ کی فراہمی یقینی بنائی گئی،گندم کے کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ کرکے انہیں ان کا حق دیا گیا اور چھوٹے کاشتکار کے حقوق کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا گیا، کاشتکاروں کو گندم کی فصل کامقررکردہ معاوضہ ملا۔ان کا کہنا تھا کہ کسانوں سے کئے گئے وعدے پورے کئے ہیں اور آئندہ بھی کاشتکاروں کی فلاح اوران کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔

ای پیپر دی نیشن