لاہور(نیورزپورٹر)پنجاب حکومت نے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کروانے والی مارکیٹوں کو بند کروانے کا فیصلہ کرلیا ،5 دن مارکیٹوں کو مانیٹر کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت تمام مارکیٹوں میں ایس اوپیزپر عملدرآمد کی موثر مانیٹرنگ کروائی جائے گی کرونا وبا کا پھیلاروکنے کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد ہر صورت ضروری قرار دیکر عوامی آگاہی مہم کو بھی مزید تیز کیا جائے گا حکومتی ہدایات پر من وعن عمل کی اپیل کی جائے گی پیر سے جمعہ تک جو مارکیٹ ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کرے گی اسے فوری طور پر بند کروایا جائے گاہفتہ اور اتوار کے ان دو دنوں میں بھی سختی سے عمل کرایا جائے گا۔ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابرسعید کا کہناتھا کہ ہفتہ ، اتوار کو مکمل لاک ڈان ہوگا،5 دن کاروبار کی اجازت ہے، حکومتی ہدایات پرمکمل عملدرآمد کیا جائے گا،شہریوں کو گھروں تک محدود رکھنے کی بھرپور کوشش کریں گے، دکاندار شام 07بجے تک کاروباری سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں۔
پنجاب حکومت کاایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنیوالی مارکیٹوں کو بند کرنے کا فیصلہ
Jun 03, 2020