لندن +سنگاپور(این این آئی+اے پی پی )برطانیہ کے انگلینڈ ریجن میں 10ہفتوں کی بندش کے بعد سکول کھول دیے گئے، مگر نصف کے قریب والدین نے اپنے بچوں کو سکول بھیجنے سے گریز کیا ہے،اسکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈکا سکول اگست میں کھولنے کااعلان کیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی حکومت نے گزشتہ روز لاک ڈاون میں نرمی کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں سکولوں کا کھولا جانا بھی شامل تھا، کچھ علاقوں میں مقامی انتظامیہ اور ٹیچرز یونین کی جانب سے تحفظات کے اظہار کی وجہ سے بہت کم تعداد میں بچوں کو سکول آنے کا موقع دیا گیا ہے۔برطانوی ادارے نے مختلف علاقوں کے سروے کی بنیاد پر رپورٹ کیا کہ بہت سے والدین کی جانب سے بچوں کو سکول بھیجنے سے گریز کی وجہ سے حاضری چھیالیس سے پچاس فیصد کم رہی جبکہ پچیس فیصد ٹیچرز اپنی یا اہل خانہ کے بیماری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے سکول نہیں پہنچے۔ادھرسنگاپور میں کرونا وائرس کی وجہ سے کیے گئے لاک ڈاون میں نرمی کے ساتھ ہی سکول دوبارہ سے کھل گئے ہیں ۔ لاک ڈاون میں نرمی کے بعد دو ماہ سے بند سکولوں کو حفاظتی اصولوں پر عمل کرتے ہوے دوبارہ سے کھلنے کی اجازت دی ہے۔
کرونا :لاک ڈاؤن میں نرمی،لندن 10ہفتے،سنگاپور، 2ماہ بعد سکول کھل گئے
Jun 03, 2020