نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں سیاہ فام شخص کی پولیس آفیسر کے ہاتھوں ہلاکت پر جہاں دنیا بھر میں غصہ پایا جاتا ہے وہیں اس معاملے پر بات کرنے پر بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو بھی سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہاں تک کہ انہیں منافق ترین اداکارہ قرار دے دیا گیا ہے۔ بعض صارفین نے کہا کشمیریوں پر مظالم پر کیوں خاموش تھیں۔