اسلام آباد ( نوائے وقت نیوز) احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ملک بھر میں کل 115ارب 68 کروڑ روپے سے زائد رقم 95 لاکھ13 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی جاچکی ہے۔ صوبائی و علاقائی لحاظ سے اب تک تقسیم شدہ رقم کی تفصیل درج ذیل ہے۔ پنجاب میں49 ارب 68کروڑ روپے سے زائد رقم 40 لاکھ 91 سے زائد افراد میں تقسیم کی جاچکی ہے۔سندھ میں35 ارب 20 کروڑ روپے سے زائد رقم 29 لاکھ 15ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی جاچکی ہے۔خیبر پختونخوا میں 22ارب 8کروڑ روپے سے زائد رقم17 لاکھ96 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی جاچکی ہے۔بلوچستان میں5 ارب42 کروڑ سے زائد رقم4 لاکھ44 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی جاچکی ہے۔آزاد کشمیر میں 2 ارب سے زائد رقم 1 لاکھ 62 ہزارفراد میں تقسیم کی جاچکی ہے۔گلگت بلتستان میں 83 کروڑ سے زائد رقم 66 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی جا چکی ہے۔اسلام آباد میں 44 کروڑ سے زائد رقم 36 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی جاچکی ہے۔احساس ایمرجنسی کیش کے درخواست گزاروں کی سہولت کے پیش نظر جلد ایک ویب پورٹل کھولا جائے گا جس میں درخواست گزار اور رضاکار متعلقہ شناختی کارڈ نمبر درج کرکے درخواستوں کا حتمی سٹیٹس براہ راست جان سکیں گے۔