مسلم لیگ ن نے روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں 3.4 فیصد کمی کی، اسحاق ڈار

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پانچ سالہ دور میں مسلم لیگ ن نے 15 روزمرہ کے استعمال کی اشیاء کی قیمتوں کو نہ صرف بڑھنے نہیں دیا بلکہ اس میں 3.4 فیصد کمی کی۔منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پانچ سالہ دور میں مسلم لیگ ن نے 15 روزمرہ کے استعمال کی اشیاء کی قیمتوں کو نہ صرف بڑھنے نہیں دیا بلکہ اس میں 3.4 فیصد کمی کی جبکہ پی ٹی آئی نے 20 مہینوں میں انہی اشیاء کی قیمتوں کو اوسطاً 46 فیصد بڑھایا جس سے عوام کا جینا محال ہو گیا۔

ای پیپر دی نیشن