ارجنٹائین کے دارالحکومت بیونس آئرس میں ایک پرفیوم شاپ میںدو دھماکوں سے آگ بجھانے والے دواہلکارہلاک اور 15 زخمی ہوگئے ۔ ایمرجنسی میڈیکل سسٹم کے سربراہ ، البرٹو کریسینٹی نے نیوز چینل سی 5 این کو بتایا کہ ان دھماکوں ، جن کی وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہیں انہوں نے بتایا کہ دھماکہ کے بعد امدادی کارروائیوں میں جب ہم گرتے ہوئے فائر فائٹرز کو اٹھا رہے تھے تو ہم دوسرے دھماکے کی لپیٹ میں آگئے جس کے نتیجہ میں آگ بجھانے والے دواہلکارہلاک اور 15 زخمی ہوگئے ہیںزخمیوں میں سے چھ کو پولیس ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال لے جایا گیا۔بیونس آئرس میں کورونا وائرس لاک ڈاون کے دوران عطر فروشوں کو ضروری سمجھا جاتا ہے ، کیونکہ وہ چہرے کے ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر فروخت کرتے ہیں۔کوویڈ۔19 اب تک ارجنٹائن میں 569 افراد کی جان لے چکی ہے جبکہ ملک میں اس وقت کورونا کے 18000 سے زائد کیسز ہیں۔