جنوبی کوریا نے علاج کے لیے ریمڈیسیور کے استعمال کی منظوری دے دی

جنوبی کوریا نے بھی کورونا وائرس کے مریضوں کے جلد علاج کوممکن بنانے والی دوا ریمڈیسیور کی درآمد کی منظوری دے دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دنیا بھر کے ہسپتالوں میں کلینیکل ٹرائلز میں رمڈیسیویر نے کورونا وائرس کی علامات کی مدت 15 دن سے کم کر کے11 تک کردی ہے۔یہ دوا پہلے ہی امریکہ، جاپان اور انڈیا میں کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔دنیا بھر کے سائنسدان کورونا وائرس متاثرین کے علاج کے لیے ویکسین بنانے کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں۔ریمڈیسیویر ایک اینٹی وائرل دوا ہے، جو ایبولا کے علاج کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ سائنسدان کورونا وائرس کے علاج کے لیے جن دیگر ادویات پر تحقیقات کر رہے ہیں ان میں ملیریا اور ایچ آئی وی کے لیے استعمال ہونے والی دوائیں شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن