ملک میں24 چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے 67 افراد جاں بحق , وائرس سے متاثرہ 28 ہزا923مریض صحت یاب

Jun 03, 2020 | 20:31

ویب ڈیسک

ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزیدچارہزار 131افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعدوائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 80ہزار 463 ہوگئی ہے۔

پنجاب میں اب تک انتیس ہزار چار سو نواسی،سندھ میں31ہزار 86، خیبرپختونخوا میں دس ہزار897، بلوچستان میں چار ہزار740، اسلام آباد میں 3 ہزار 188، گلگت بلتستان میں 779 اور آزاد کشمیر میں 284افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔وائرس سے متاثرہ 28 ہزا923مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید67اموات کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار688 ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس کی عالمی وبا سے دنیا بھر میں اب تک تین لاکھ 83 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ اس وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد چونسٹھ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔امریکہ ایک لاکھ آٹھ ہزار سے زائداموات کے ساتھ سرفہرست ہے جس کے بعد برطانیہ میں انتالیس ہزار تین سو انہتر اور اٹلی میں 33 ہزار پانچ سو تیس افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔کورونا وائرس سے اب تک انتیس لاکھ سے زائدافراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں