اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے ڈینیئل پرل کیس میں ملزمان کی شکایت پر سندھ حکومت کو نوٹس جاری کر دیا۔ سپریم کورٹ میں جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے ڈینیل پرل قتل کیس کے ملزمان کی نظربندی کے کیس کی سماعت کی جس دوران ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سلمان ثاقب اور دیگر ملزمان نے مجھے شکایتی خط بھیجا ہے۔ ملزمان کا کہنا ہے انہوں نے اپارٹمنٹ میں طبی و دیگر سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں۔ ملزمان کے وکیل کی شکایت پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ملزمان کی شکایت پر سندھ حکومت کو نوٹس جاری کر رہے ہیں۔
ڈینیئل پرل کیس: ملزموں کی شکایت پر سندھ حکومت کو نوٹس
Jun 03, 2021