اسلام آباد ( عبداللہ شاد) بھارت کی یونین ٹیرٹری لکشدیپ میں مودی سرکار کی جانب سے بھگوا پالیسیاں نافذ کئے جانے کی کوششوں پر علاقہ کی عوام کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا، اس صورتحال میں بی جے پی کو دوبارہ صفائی دینا پڑی اور اب مودی سرکار وہاں حالات کو کسی طور کنٹرول کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ جزیروں پر مشتمل اس یونین ٹیرٹری کی 95 فیصد سے زائد آبادی مسلم ہے اور آر ایس ایس ان جزائر پر بھی جنونی ہندو انتہا پسندوں کی کالونیاں بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ مودی سرکار کے یہاں تعینات کئے گئے ایڈمنسٹریٹر پرفل کھوڈا پٹیل نے آر ایس ایس کے ایما پر یہاں زعفرانی پالیسیوں کے نفاذ کی کوشش کی تھی جس پر لکشدیپ کے عوام کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا اور یہاں کے مکینوں نے ’’ سیوا لکشدیپ ‘‘ کے نام سے مہم کا آغاز کر دیا۔ اس کے باوجود مودی سرکار یہاں پر نیا قانون لانے کا ڈرافٹ مکمل کر چکی ہے اور مناسب موقع پر اس قانون کے نفاذ کی کوشش کی جائیگی۔
مودی سرکار لکشدیپ میں آبادی کا تناسب بدلنے کیلئے کوشاں
Jun 03, 2021