اسلام آباد میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی پارک کا قیام

Jun 03, 2021

اسلام آباد( نامہ نگار ) پاکستان کے پہلے خصوصی ٹیکنالوجی زون میں ٹیکنالوجی پارک کے قیام کے حوالے سے اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی( ایس ٹی زی اے )اور ریپڈیو- ڈی ایم سی سی کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط کردے گئے۔ یہ ایک اپنی نوعیت کی منفرد پیشرفت ہے جس کے ذریعے ٹیکنالوجی پر مبنی کاروباری ماحول کو فروغ دیا جائے گا۔ مفاہمتی یاداشت کی تقریب اسلام آباد میں منعقد کی گئی اور اس موقع پر دونوں اداروں کے اراکین، ٹیکنالوجی سیکٹر کے پروفیشنل اور سرکاری افسران بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ مفاہمتی یاداشت کے دستاویز کے مطابق، دونوں ادارے ہائی ٹیکنالوجی صنعتی ترقی، روزگار کے مواقع، نوجوانوں کو ہنر مند بنانے اور جدت، تحقیق اور تعاون کو معیار بناتے ہوئے غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کو راغب کرنے کے حوالے سے مل کر کام کریں گے۔ انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ''ہمارا مشن پاکستان کو دنیا کا سب سے تیزی سے برآمد کنندہ ملک بنانا اور میڈ اِن پاکستان کومعیار کی علامت بناناہے۔

مزیدخبریں