وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سے صدرلاہورچیمبر آف کامرس کی ملاقات

لاہور (کامرس رپورٹر) وزیراعظم عمران خان جلد ہی کاروباری برادری سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کریں گے اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ یہ بات وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح سے اسلام آباد میں ایک ملاقات میں کہی، وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار خسرو بختیار بھی اجلاس میں موجود تھے جنہوں نے جلد ہی لاہور چیمبر کادورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا یہ دورہ لاہور میں تاجر برادری کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں معاون ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کاروباری برادری کی ہر معاملے میں مدد کرے گی۔انہوں نے کہا کہ موثر معاشی ترقی پر مبنی مثبت پالیسیاں نتیجہ خیز ثابت ہو رہی ہیں اور قومی معیشت کو استحکام کی طرف لے جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کاروباری برادری کو ہر ممکن سہولت مہیا کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن