لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیرجماعت اسلامی صوبہ پنجاب(وسطی) محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ہم مدارس کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔ ملک میں ہزاروں مدارس کام کر رہے ہیں رجسٹریشن کی آڑمیں ان کے ساتھ ناروا سلوک برداشت نہیں کر سکتے۔ حکومت اپنے غیر ملکی آقائوں کو خوش کرنے کے لیے دینی مدارس کے خلاف اقدامات کرنے سے باز رہے۔ اسلام کے مراکز کو غیر مسلموں کی نگرانی میں دینا شرمناک اقدام ہے۔