ملتان (سپیشل رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے تحصیل و ضلع کی سطح پر عدالتی سہولت مراکز قائم کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے صوبہ بھر میں سائلین و وکلاء کے لئے سہولت مراکز قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت پر سہولت مراکز تحصیل وضلعی ہیڈ کوارٹرز کی سطح پرفوراََ قائم کئے جائیں گے۔سہولت مراکز کے قیام کا مقصد وکلاء و شہریوں کوباآسان، موثر اور کرپشن سے پاک خدمات کی فراہمی ہے۔ سائلین و وکلاء سہولت مراکز سے ایف آئی آرز، میڈیکو لیگل سرٹیفیکیٹ کی مصدقہ نقول، جیلوں میں قید ملزمان کے دستخط شدہ وکالت نامے بھی حاصل کئے جا سکیں گے۔وکلائ و سائلین سہولت مراکز سے عدالتی مقدمات کے سٹیٹس سے متعلق تمام معلومات بھی حاصل کر سکیں گے۔سہولت مراکز پر عدالتی سٹاف کے ساتھ ساتھ پولیس، ہسپتال اور جیل کے فوکل پرسنز بھی تعینات ہونگے۔صوبہ بھر کی تحصیلوں اور اضلاع میں قائم سہولت مراکز کو عدلیہ ، پولیس، ہسپتالوں اور جیلوں کے آن لائن سسٹمز کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔چیف جسٹس کے حکم کے مطابق ہر ضلع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج متعلقہ اداروں اور تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ روابط قائم کریں گے۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا عدالتی سہولت مراکز قائم کرنے کا حکم
Jun 03, 2021