نارتھ ویسٹ آئل کمپنی کے خلاف احتجاج سترہویں روز بھی جاری

قصبہ گجرات+محمود کوٹ (نمائندہ نوائے وقت) راول نارتھ ویسٹ آئل کمپنی کی سرکاری کھنڈر اور ڈسٹرکٹ کونسل کی ملکیتی سڑک سے پائپ لائن گزارنے کی کوشش کے خلاف عوامی احتجاج سترہویں روز بھی جاری مقامی زمیندار شوکت خان ,فیاض خان ترین,رشید پتافی,حاجی عبدالغفار خان ترین,ذوالفقار چھجڑا,ملک نزیر سمیجہ,ملک رشید,عباس پتافی,اکرم پتافی,ولی چھجڑا, اعظم چھجڑا اور دیگر اہل علاقہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ نارتھ ویسٹ راول آئل کمپنی کی طرف سے سرکاری کھنڈر جس سے کھال پانی گزر رہا ہے کے رقبہ سے ہائی پریشر پٹرول ,ڈیزل پائپ لائن گذاری اور یہی پائپ لائن اپر مگی ڈسٹری کے اوپر سے گزارنے کی محکمہ ایری گیشن سے این او سی حاصل کئے جس کے مطابق صرف پائپ لائن نہر کے اوپر سے گزارنا تھی لیکن آئل مافیا نے اپنے بردار اور لینڈ مافیا کی مدد سے سرکاری کھنڈر اور ایری گیشن ڈیپارٹمنٹ کے ملکیتی رقبہ پرپائپ لائن بچھا دی اور این او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہر کے اوپر سے پائپ لائن گزارنے کی بجائے نہر کے نیچے سے پائپ لائن گزاردی ۔اہل علاقہ نے احتجاجی کیمپ لگانے کی دھمکی دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن