کوٹ ادو ( نمائندہ خصوصی) تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں تعینات ایڈمن محمد رمضان اور پرچیزر ضیاء قاسم 5ماہ سے معاہدہ ختم ہونے کے باوجود تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں بغیر تنخواہوں لوٹ مار پر معمور تفصیل کے مطابق تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ ادو میں عارضی بنیادوں پر تعینات کئے گئے ایڈمن آفیسر اور پرچیزر کا دسمبر میں معاہدہ ختم ہوگیا تھا جس کو 6ماہ ہوچکے ہیں ذرائع کے مطابق لوکل پرچیزنگ کی مد میں من پسند ادویات ساز کمپنیوں اور میڈیکل سٹور مالکان آلات جراحی سٹیشنری سیفٹی ایکوپمنٹ کے ذریعے سے اپنا خرچہ پانی چلا رہے ہیں جبکہ ایم ایس ڈاکٹر مہر اجمل کے مطابق ایڈمن اور پرچیزر واقعی 6ماہ سے بغیر تنخواہوں کے ہسپتال میں موجود ہیں ۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ ہیلتھ کے افسران نے آنکھیں بند کی ہوئیں ہیں، جبکہ لوکل پرچیزنگ کی مد میں ایک کروڑ کے لگ بھگ سالانہ فنڈز مہیا کئے جاتے ہیں لیکن سینکڑ وں ادویات ایسی ہیں جو ہسپتال میں موجود ہی نہیں ہے حتیٰ کہ بلڈ بینک میں بلڈ کی تھیلی تک موجود نہیں ہے۔جسکی وجہ سے حکومت کو لاکھوں روپے کا چونا لگایا جارہاہے شہریوں نے سیکرٹری ہیلتھ سائوتھ پنجاب ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ اور سی ای او ہیلتھ سے انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔