(سپیشل رپورٹر)لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس علی باقر نجفی نے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کی بیٹی میمونہ ہاشمی اور داماد زاہد بہار ہاشمی کا سکول اور شادی ہال سمیت دیگر عمارتیں گرانے سے متعلق درخواست پر ڈپٹی کمشنر ملتان سمیت دیگر حکام سے آج جواب طلب کر لیا ہے۔ قبل ازیں عدالت عالیہ میں پٹیشنر میمونہ ہاشمی نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ انتظامیہ نے مخدوم رشید میں ملکیتی سکول اور شادی ہال سمیت دیگر عمارتوں کو مسمار کیا، عمارتوں کو مسمار کرنے کی آئینی اور قانونی وجہ نہیں بتائی گئی، انتظامی افسران ہراساں و پریشان کررہے، جو کہ غیر قانونی اقدام ہے، بلڈنگز گرانے سے متعلق تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنائی جائے۔