بہاول پور(بیورورپورٹ)وفاقی حکومت نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے لئے تاریخ کی سب سے بڑی گرانٹ منظور کی ہے جو یقینا بڑی خوش آئند ہے 4090.294 ملین کی اس گرانٹ سے یونیورسٹی کی ترقی و توسیع ایک نیا سنگ میل عبور کریگی اور احمد پور شرقیہ میں یونیورسٹی کا نیا کیمپس قائم ہوگا جس سے علاقے میں تعلیمی ترقی کے ایک نئے دورکا آغاز ہو سکے گاان خیالات کا اظہار سید تابش الوری نے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر اطہر محبوب کے ویژن کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی نئے اہداف حاصل کر رہی ہے تاکہ یونیورسٹی عالمی درجہ بندی میں کوئی بہتر مقام پاسکے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی مالی گرانٹ سے یونیورسٹی میں ایک نیا شعبہ انسٹیٹیوٹ آف فزکس ، شعبہ میکینکل انجینئرنگ ، جنوبی پنجاب انسٹیٹیوٹ آف ایگریکلچر قا ئم کیا جا ئیگا اور ایک سو ایکڑ رقبے پر احمد پور شرقیہ میں نیا کیمپس کھولنے کے علاوہ بہاولنگر کیمپس میں نیا ہوسٹل اور نیا انتظامی بلاک بنا یا جائیگا ۔ مالی گرانٹ کی پلاننگ کمیشن کی مرکزی کمیٹی سے منظوری میں پارلیمانی سکریٹری شوذب کنول کی کوششیں قابل داد ہیں۔
اسلامیہ یونیورسٹی کیلئے بڑی گرانٹ کی منظوری خوش آئند : سید تابش الوری
Jun 03, 2021