احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) بقایہ سرکار کی رقم حاصل کرنے کیلئے محکمہ ریونیو کے افسران کا انوکھا احتجاج ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے نمبردار کا دروازہ پیٹ ڈالا ایک لاکھ اسی ہزار روپے کی سرکاری وصول کرلی ۔تفصیل کے مطابق احمد پور شرقیہ کے حلقہ ر یونیو کو ڈپٹی کمشنر بہاولپور کی جانب سے سخت ہدایات موصول ہوئی ہیں کہ وہ بقایا سرکار وصول کریں اس سلسلے میں متعدد نمبرداروں کو نوٹس بھی جاری کیے گئے ہیں اور جب کہ 2 نمبر داروں کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے اس صورتحال پر موضع مہند کے پٹواری حلقہ ملک محمد عارف اور نائب تحصیلدار سراج احمد نے سرکاری وصولی کیلئے انوکھا انداز اپنایا اور موضع مہند کے نمبردار ملک فاروق کے حلقے میں پہنچ کر اس کے گھر کے باہر ڈول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالنا شروع کر دیا اور ساتھ ساتھ سرکاری واجبات کی وصولی کی صدائیں بھی لگانی لگائی گئی جس پرمجبورا نمبردار ملک فاروق نے تنگ آکر ایک لاکھ اسی ہزار روپے سرکاری خزانے میں جمع کروا کر سکھ کا سانس لیا ہے۔