پی این سی اے گلگت بلتستان کی تاریخی لوک موسیقی کو محفوظ کرے گا

اسلا م آباد(نیوزرپورٹر)پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس نے گلگت بلتستان کی تاریخی لوک موسیقی کو محفوظ کرنے کا کام شروع کر دیا ہے - پی این سی اے کی  ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر فوزیہ سعید نے کہا کہ پی این سی اے پاکستان کی تاریخی ورثہ کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے -  اور اس مقصد کے لیے علاقائی دفاتر کھولنے کا سلسلہ شروع کیا ہے -  انہوں نے کہا گلگت بلتستان کی ثقافت، لوک موسیقی اور روایات تاریخی اہمیت کے حامل ہیں  اور ہم اس تاریخی ورثہ کو محفوظ کرنے اور ترقی دینے کے لیے کام کر رہیں ہیں یاد رہے کہ ان اقدامات کو عملی جامہ پہنانے میں گلگت بلتستان کی دو شخصیات وزیر ثقافت راجہ ناصر علی خان اور سکریٹری ثقافت ظفر تاج کا بہت اہم کردار رہا ہے اور ان کی خصوصی دلچسپی سے یہ کام ممکن ہوئے - جو  ان کا اپنی زمین اور ثقافت سے محبت کا ثبوت ہے - اس مقصد کے حصول کے لیے جی بی میں قائم پی این سی اے کے دفتر میں ریکارڈنگ کے جدید آلات سے مزین سٹوڈیو بنایا گیا ہے - پی این سی اے کی ٹیم نے ریکارڈنگ کا آغاز معروف شاعر، گلوکار اور موسیقار جان  علی سے کیا اور ان کی لوک دھنیں اور گیت ریکارڈ کئے - 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...