کرونا کو روکنا اور علاج معالجہ کا اہتمام کرنا شریعت ہی نہیں حکم بھی ہے: عارف علوی

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان، ڈاکٹر عارف علوی کے ساتھ ملک بھر کے جید علماء کرام، مشائخ عظام کی کرونا ویکسین کے حوالے سے اہم ترین نشست کا اہتمام کیا گیا۔ مشاورتی سیشن میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر نور الحق قادری، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے شرکت کی۔ گورنر بلوچستان، گورنر گلگت بلتستان  کے علاوہ چاروں صوبوں کے علمائے کرام، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے علماء نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس میں حسب ذیل نکات پر اتفاق ہوا کہ عوام الناس کی جان اور صحت کی حفاظت مقاصد دین و شریعت میں سے ایک مقصد ہے۔کرونا ایک وبائی مرض ہے، جس کی روک تھام اور علاج معالجہ کا اہتمام کرنا صرف شریعت کا تقاضا ہی نہیں بلکہ حکم ہے۔ ویکسین کو جس قدر زیادہ لگوانے کا اہتمام کیا جائے گا اس وبا کی روک تھام موثر ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...