اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے چین کے سفیر مسٹر نونگ رونگ سے ملاقات ہوئی۔ باہمی ملاقات میں دونوں ممالک اور سی پیک کے حوالے سے امور زیر بحث آئے۔ وزیر ریلوے نے ایم ایل ون منصوبے میں گہری دلچسپی پر چینی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ وفاقی وزیر نے چین کے سفیر کی خد مات کو سراہا اور پاک چین دوستی کو مزید استحکام پہنچانے کے لئے ایم ایل ون پر اجیکٹ کو جلد از جلد شروع کر نے پر اتفاق کیا۔ چین کے سفیر نے کہاکہ ایم ایل پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہو گا اور اس سے پاک چین دوستی کو مزید استحکام ملے گا۔ ایم ایل ون منصوبہ پاکستان ریلوے اور ملکی معیشت کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور چینی شراکت داری سے اس منصوبہ سے پاکستان میں ریل کا نقشہ بدل جائے گا۔ یہ منصوبہ سی پیک منصوبے کا حصہ ہے۔ ایم ایل ون منصوبے پر تقریبا6.8ارب ڈالر خر چہ آئے گا ہم چینی حکومت کے خاص طور پر چین کے صد کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے اس منصوبے کے لئے پاکستان کی تمام ممکنہ مدد کی۔ ایم ایل ون منصوبے کا کام پشاور سے کراچی چاروں صوبوں میں ہو گا اس کی تعمیر میں چینی اور مقامی لوگ کا م کر ینگے۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان ودیگر امور پر بھی بات چیت ہوئی اور وفاقی وزیر نے پاک چین دوستی مضبوط بنانے کی کوششوں پر چین کے سفیر کا شکریہ ادا کیا۔