اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)سینٹ کمیٹی قانون و انصاف کے چیئرمین تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر،سینٹ قائمہ کمیٹی وزارت اطلاعات و نشریات کے چیئرمین تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید ہونگے،سینٹ قائمہ کمیٹی پٹرولیم کے چیئرمین تحریک انصاف کے سینیٹر عبدالقادر،سینٹ قائمہ کمیٹی توانائی کے چیئرمین تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو ہونگے، پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان قائمہ کمیٹی وزارت خارجہ، پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد حسین سید قائمہ کمیٹی وزارت دفاع کے چیئرمین منتخب ہو گئے ،سینٹ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ کے چیئرمین مسلم لیگ ن کے سینیٹر رانا مقبول احمد ہونگے،سینٹ قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور کے چیئرمین پیپلزپارٹی کے سینیٹر تاج حیدر ہونگے،سینٹ قائمہ کمیٹی ڈیلیگیٹڈ لیجیسیلشن کے چیئرمین پیپلزپارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک ہونگے،ایم کیو ایم کے سینیٹر فیصل علی سبزواری سینٹ کمیٹی صنعت و پیداوار کے چیئرمین منتخب،سینٹ کمیٹی حکومتی یقین دہانیاں کے چیئرمین مسلم لیگ ق کے سینیٹر کامل علی آغا،سینٹ قائمہ کمیٹی ڈیولیشن کے چیئرمین جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد ہونگے۔ادھر سینیٹر مشاہد حسین نے کہا ہے کہ دفاعی کمیٹی میں دفاع اور قومی سلامتی کے معاملات میں کوئی سیاست نہیں ہو گی، افواج پاکستان اور پارلیمنٹ کے چیلنجز مشترکہ ہیں، کمیٹی میں کشمیر‘ فلسطین اور روہنگیا کے مظلوم مسلمانوں کے دفاع کیلئے بھی بات کریں گے۔
علی ظفر قانون، شیری رحمان خارجہ، مشاہد سیدقائمہ کمیٹی سینٹ دفاع کے چیئرمین
Jun 03, 2021