پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے بے پناہ مواقع موجود وزیر اطلاعات

Jun 03, 2021

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ  پاکستان کی معیشت چار فیصد بڑھوتری کے حساب سے بڑھ رہی ہے، پا کستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے بے پناہ مواقع موجود ہیں،کورونا کی صورتحال ہندوستان کے مقابلے میں بہت بہتر ہے۔بدھ کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اسلام آباد میں ای سی او پارلیمانی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے کورونا وائرس کے خلاف موثر اقدامات سے کامیابی حاصل کی ہے اور پاکستان کی معیشت چار فیصد بڑھوتری کے حساب سے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے بے پناہ مواقع موجود ہیں جبکہ اب موجودہ صورتحال میں پاکستان میں کورونا کی شرح کم ہو کر چار فیصد تک آ گئی ہے اور پاکستان میں کورونا کی صورتحال ہندوستان کے مقابلے میں بہت بہتر ہے۔

مزیدخبریں