ضلع شیخوپورہ کے تمام سکول تعلیمی سال سے نئے بچوں کے داخلے کا اہداف  پورا کریں گے: ملک منظوراحمد

Jun 03, 2021

شرقپور شریف (نامہ نگار ) تعلیمی لحاظ کے حوالے سے پنجاب بھر میں ہم 23 ویں نمبر پر تھے آج الحمداللہ میری اور سٹاف کی محنت سے ضلع شیخوپورہ تیسرے نمبر پر ہے ضلع شیخوپورہ کے تمام سکول تعلیمی سال سے نئے بچوں کے داخلے کا اہداف پورا کریں گے اور غیر حاضر اور غفلت کے مرتکب ٹیچر ز کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہارسی ای او شیخوپورہ ملک منظوراحمد نے مختلف سکولوں کے وزٹ کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ بعدازاں انہوں نے نواحی گائوں نرنجنی کے سنیئر ہیڈ ماسٹرسید جنید علی شاہ کی کارکردگی کوسراہا اور صفائی اورسکول کی خوبصورتی پر اطمینان کا اظہار اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔ 

مزیدخبریں